قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ میں 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Sep 10, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/SARFARAZ-DAM-SOT-10-09.mp4"][/video]

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے ڈیمز فنڈ میں 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں منتقل ہوگی۔


لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ڈيم بنانے سے سب کو فائدہ ہوگا جس سے آنے والي نسليں فائدہ اٹھائيں گي، پانی کے مسئلے کے حل کےلئے ملک میں ڈیمز بننے چاہیئں اور اس مقصد کےلئے ٹيم کے ہر کھلاڑی نے 2،2 لاکھ روپے دئيے ہيں۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ايشا کپ بڑا ايونٹ ہے اور ٹاپ ٹيميں کھيل رہي ہيں، ہمارے پاس بہترین بالر ہیں جس سے ہم بھرپور دفاع کرسکتے ہیں اور بھارت کےخلاف پوری تياری کےساتھ ميدان ميں اتريں گے۔ انہوں نے کہا ٹیم کی ايشيا کپ کےلئے تياري بہت اچھي ہے۔

اپنی کارکردگی سے متعلق سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ کو بہتر کرنے کےلئے مزید کوشش کر رہا ہوں اور جہاں موقع ملتا ہے رنز کرنے کي کوشش کرتا ہوں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ محمد حفيظ اہم کھلاڑي ہيں اور وہ ورلڈ کپ کا حصہ ہيں، ان کی جب ضرورت پڑي وہ ٹيم کےلئے کھيليں گے۔

ایشیا کپ 15 ستمبر 2018 سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات لاہور سے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کیخلاف 16 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گی۔

ایشیا کپ میں حصہ لینے والی کل چھ ٹیموں پر دو گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ جب کہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

Dam fund

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div