کراچی: شہید پولیس اہلکار فدا حسین کی میت آبائی علاقے بھجوانےکیلئے چندہ کرنا پڑا

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے علاقے لانڈھی میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل فدا حسین نے فرض کی خاطر جان دے دی لیکن پیچھے کچھ نہ چھوڑا، شہید کی میت آبائی علاقے بھجوانے کیلئے بھی ساتھیوں کو چندہ کرنا پڑا، سماء پر خبر چلی تو ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیکر بچوں کو بھی ساتھ بھیجنے کا انتظام کردیا۔


کراچی پولیس کے شہید اہلکار نے زندگی فرض کی راہ میں قربان کردی، فدا حسین لانڈھی میں پولیس موبائل پر حملے میں شہید ہوا، بیوہ اور 6 بچوں کو سوگوار چھوڑ گیا، شہید کی میت کے ساتھ اس کے بچوں کو پنجاب بھجوانے کیلئے ساتھی اہلکاروں نے چندہ کیا۔


محکمہ پولیس کی جانب سے فدا حسین کے اہلخانہ کو میت کے ساتھ صرف ایک ٹکٹ دیا گیا تھا۔


سماء کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی خبر نشر ہونے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے نوٹس لیا اور شہید کی میت کے ہمراہ اس کے اہلخانہ کو بھیجنے کے انتظامات کرا دیئے۔ سماء

کی

burger

شہید

rigging

child marriage

defence

woes

khawaja

conspiracy

Tabool ads will show in this div