کیا متحدہ قومی موومنٹ متحد ہوگئی؟؟؟

Sep 10, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/KMS-WA-MQM-Event-Khi-Pkg-10-18.mp4"][/video]

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں جانے والوں کی واپسی کےلئے تقریب ہوئی جس میں فاروق ستار اور خواجہ اظہار شریک نہ ہوئے۔


کراچي کے کے ايم سي گراؤنڈ ميں ان کارکنان کا استقبال کيا گیا جو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی (پي ايس پي) اور ديگر جماعتوں ميں گئے ليکن اب لوٹ آئے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر خالد مقبول صديقي نے مخالفين کو پيغام ديتے ہوئے کہا کہ اب بس کردو، ايم کيوايم ايک تھي، ايک ہے اور ايک رہے گي۔ خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات بھی ہیں۔

تقریب میں مئیر کراچی وسيم اختر نے مصطفيٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  وہ شخص جو کہتا تھا کہ ايم کيوايم کو دفن کر ديں گے آج خود دفن ہوگيا۔ انہوں نے اپنے بچوں کو بيرون ملک رکھا ہوا ہے۔

تقريب ميں ایم کیو ایم کے دو رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار موجود نہيں تھے جس پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہر پروگرام میں تمام لوگ موجود نہیں ہوتے۔

تقريب ميں سيکڑوں وہ کارکنان موجود تھے جو پي ايس پي، اے پي ايم ايل اور مہاجر قومي موومنٹ سے واپس متحدہ سے جڑ گئے۔

KHALID MAQBOOL

FAROOQ SATTAR

MQM Pakistan