محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے کستوری ہرن کی جان بچالی

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں، استور میں ریچھ اور جنگلی کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے نایاب کستوری ہرن کی جان بچا لی گئی ۔

کستوری ہرن کے تین ماہ کے بچے پر استور کے علاقے قمری میں ریچھ اور جنگلی کتوں نے کچھ روز پہلے حملہ کیا، اہل علاقہ نے شدید زخمی ہرن کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا ۔

تاہم طبی امداد ملنے سے ہرن کا بچہ پھر سے صحتمند ہوگیا، جس کے بعد وائلڈ لائف کے عملے نے کستوری ہرن کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کیلئے قراقرم پارک میں چھوڑ دیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق کستوری ہرن عالمی ماحولیاتی ادارے کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

GILGIT BALTISTAN

brown bear

Pakistan wildlife

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div