میبلورن اوپن ٹینس : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبل فائنل ہارگئیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


میلبورن : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کا فائنل ہارگئیں، بھارت رومانیہ جوڑی کو فرانس اور کینیڈا کے کھلاڑیوں نے مات دی۔


میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کا فائنل کھيلا گيا، جس میں پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا اپنے پارٹنر رومانیہ کے ہوریہ تیکاؤ کے ساتھ کورٹ میں آئیں، انہیں ٹائٹل جیتنے کیلئے فرانس کی کرسٹینا ملاڈنووچ اور ڈینیل نیسٹر کا سامنا تھا۔


ثانیہ مرزا کی جوڑی اس وقت ناکام ہوگئی جب حریف ٹيم نے 3-6 اور 2-6 سے انہيں باآسانی شکست دے دی۔


ثانیہ مرزا نے مسکڈ ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق کی جوڑی کو ہرایا تھا۔ سماء

Sanam Jung

Qadri

vote