ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےسے عوام پریشان

ملک ميں سرکار کي تبديلي کے ساتھ ہي قیمتوں ميں بھي بڑی تبديلي آنے لگي۔ ایل پی جی سلنڈر کی قيمت ميں بے تحاشہ اضافے کے باعث گيس غریب عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگی ہے۔ شہریوں نے ایل پی جی کے دام کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کردیا ۔
گیس سے محروم شہریوں کو پہلے تو ایل پی جی کا سہارا تھااوراب نئی قیمتیں اس کے خریداروں کے بھی ہوش اڑانے لگیں۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ کمرشل صارفین بھی پریشان ہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ ایل پی جی سلنڈر 50،60 فیصد مہنگا ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے ریٹس بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف چیک اینڈ بیلنس کا نہ ہونا ہے۔اگر اس پر حکومت نے توجہ نہ دی تو آنے والے دنوں میں مسئلہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔
LPG prices
تبولا
Tabool ads will show in this div