آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری کا فیصلہ نہ ہوسکا، آئندہ ماہ پھر بات ہوگی

اسٹاف رپورٹ


دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہنگامہ خیز اجلاس کے دوران قوانین میں تبدیلیوں پر رائے شماری تو نہ ہوسکی، آئندہ ماہ اجلاس میں پھر بات ہوگی، اعلامیے کے مطابق آئی سی سی کے رکن ملکوں کے درمیان مثالی تعاون ہے۔


دبئی میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اطمینان ظاہر کیا گیا  کہ اہم معاملات پر رکن ممالک کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔


اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تمام ممبر ممالک کیلئے میچز کے مواقع یکساں طور پر دستیاب ہوں گے، کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی قیادت کیلئے اہم ارکان کے ساتھ بھارت کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔


اعلامیے کے مطابق 4 سالہ مدت کے دوران لازمی طور پر 3 میگا ایونٹس کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا جس میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کی بجائے چیمپئنز ٹرافی آرگنائز کی جائے گی۔


آئی سی سی سربراہ ایلن آئزک نے کہا کہ اگلے ماہ ہونے والی ایگزیکٹو میٹنگ سے قبل ہوم ورک مکمل کیا جائے گا تاکہ رائے شماری ممکن ہوسکے۔


ایلن آئزک نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹرائیکا کا مجوزہ پوزیشن پیپر میڈیا میں آنے سے بات کا بتنگڑ بنادیا گیا، آئی سی سی کے مطابق بنیادی تبدیلیوں کیلئے آئندہ ماہ مزید غور کیا جائے گا۔ سماء

میں

کا

سی

آئی

Violence

فیصلہ

offers

guinea

opposition

Tabool ads will show in this div