عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار بیٹوں کی پاکستان آمد

وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
پاکستان تحریک انصاف لندن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قاسم اور سلیمان 4 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں، جہاں وہ والد کی رہائش گاہ بنی گالہ میں قیام کرے گے اور والد کے ہمراہ وقت گزاریں گے۔

Prime Minister Imran Khan's sons are visiting Pakistan, they are expected to stay for a few days #PMIK pic.twitter.com/8tVU8TGiBq
— PTI WM UK - Official (@PTIWMUKofficial) September 8, 2018
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بیٹوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو بطور وزیر اعظم عہدے کا حلف اٹھایا، سبکدوش صدر ممنون حسین نے عمران خان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر خاتون اول بشری بی بی بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ کے ساتھ والی نشست پر موجود تھیں۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایک صحافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اور دونوں صاحبزادوں سلیمان اور قاسم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'انہیں اپنے والد پر فخر ہوگا جب وہ انہیں بطور وزیراعظم خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، جس کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے'۔
عمران خان کےبیٹےحلف برداری تقریب میں کیوں نہیں آئے،جمائمانےبتادیا

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خاتون کی جانب سے جب جمائما سے پوچھا گیا کہ یہ عمران خان کیلئے زندگی کا سب سے اہم اور بڑا دن ہے، کیا آپ نہیں چاہیں گی کہ بچے اس دن پاکستان آئیں اور تقریب میں شرکت کریں؟ پاکستانی قوم آپ سے درخواست کرتی ہے کہ آپ اس موقع پر بچوں کو پاکستان بھجیں۔ جس پر جمائما کا کہنا تھا کہ بیٹے پاکستان جانا چاہتے تھے، تاہم ان کے والد نے انہیں منع کردیا۔
They wanted to be there. Their father asked them not to come. ??♀️
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 17, 2018