ریلویز کی جانب سے 10 کروڑ روپے سالانہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

Sep 08, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/SHAIKH-RASHEED-DAM-SOT-08-09.mp4"][/video]

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلویز کی جانب سے ڈیم فنڈ میں سالانہ 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ ٹکٹوں میں معمولی سا اضافہ کیا جائے گا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ریلویز کی جانب سے وزیراعظم، آرمی چیف ڈیم فنڈ میں سالانہ 10 کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں سالانہ رقم جمع کرانے کیلئے ریلوے کی ٹکٹوں کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا جائے گا، 100 روپے تک کے ٹکٹ پر ايک روپيہ اور اس سے زائد کے ٹکٹ پر 2 روپے اضافہ ہوگا جبکہ بزنس کلاس اور اے سی کلاس کی ٹکٹوں پر 10 روپے بڑھائے جائيں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ 14 ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ عنقریب 2 مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریلوے نے گوادر کو اپنا آٹھواں ڈویژن قرار دیا ہے اور اب وہاں مزید اراضی خریدی جائے گی، ان کی خواہش ہے کہ سی پیک ٹریک اسٹینڈرڈ گیج پر بنایا جائے، کوئٹہ سے تفتان تک 700 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ایران کی معاونت سے تیار منصوبے کے تحت زائرین ٹرین کے ذریعے پڑوسی ملک جاسکیں گے۔

PM

CJP

SHAIKH RASHEED

dams fund

Tabool ads will show in this div