ملتان: گیلانی کے بیٹے کے بعد قریبی ساتھی معظم کالرو بھی اغواء

اسٹاف رپورٹ


ملتان : ملتان سے اغواء ہونے والے علی حیدر گیلانی ابھی بازياب نہيں ہوئے ايسے ميں سابق وزير اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھی اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکریٹری بھی ملتان سے ہی اغواء ہوگئے، پولیس مغوی کا اب تک سراغ نہيں لگاسکی ہے۔


ملتان میں ایک اور ہائی پروفائل اغواء کا واقعہ ہوگیا، سابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے کے بعد قریبی ساتھی معظم کالرو بھی اغواء ہوگئے، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکریٹری کو نواب پور کے علاقے سے اٹھایا گیا، پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی تاہم اغواء کاروں کا سراغ نہ لگاسکی۔


مغوی کے اہلخانہ نے کسی پر شک ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے، ان کے مطابق معظم کالرو کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔


ملتان میں علی حیدر گیلانی کے بعد اب معظم کالرو کے اغواء سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ سماء

کے

ramadan

بعد

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div