دریائے سندھ میں پانی کی قلت،کوٹری بیراج سے زراعت کےلیے پانی بند

دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث کوٹری بیراج سے زراعت کےلئے پانی بند کردیا جائے گا۔
کوٹری بیراج کے اپ اسٹریم میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں پانی کی آمد میں 18 ہزار کیوسک کمی آئی ہے جس کے بعد آج 71 ہزار کیوسک پانی کوٹری بیراج تک پہنچ سکا ہے۔

کوٹری بیراج کے اسسٹنٹ انجنیئر طارق عرسانی نے سماء سے گفتگو میں بتایا ہے کہ پانی کی آمد میں شدید کمی آرہی ہے اور آنے والے 6 دنوں میں مزید کمی آجائیگی جس کے بعد کوٹری بیراج سے نکلنے والی اکرم واہ، پنیاری اور پھلیلی کے علاوہ کلیری کینال میں زراعت کے لیئے پانی فراہم نہیں کیا جائیگا اور صرف پینے کے لئے پانی چھوڑدیا جائیگا۔
زراعت کے لیئے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کے بعد حیدرآباد،ٹنڈو محمدخان، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین اور ٹنڈوالہیار کی پسگردائی میں بوئی گئے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔