انگلش ٹیم کی آسٹریلیا میں ناکامیوں کا سلسلہ جاری، ٹی 20 سیریز میں بھی بدترین شکست
اسٹاف رپورٹ
سڈنی : آسٹریلیا میں انگلینڈ شکست پر شکست برداشت کرتا رہا، ایشز اور ون ڈے کے بعد انگلش ٹیم 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی 0-3 سے ہار گئی۔
ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں بھی، کینگروز نے گوروں کو روند ڈالا۔
سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 195 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، کپتان جارج بیلی نے 49 اور کیمرون وائٹ نے 41 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
جواب میں انگلش ٹیم 111 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، دورہ آسٹریلیا میں انگلینڈ کو ایشز میں 0-5 کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ون ڈے سیریز میں صرف ایک ہی کامیابی انگلش ٹیم کے ہاتھ آسکی۔ سماء
میں
کی
کا
ٹی
planet
تبولا
Tabool ads will show in this div