پی سی بی کا آئی سی سی میں بگ تھری منصوبے کی مخالفت جاری رکھنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ


لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری منصوبے کی مخالفت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں شرکت سے پہلے وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔


بگ تھری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا طويل اجلاس ہوا، جس ميں آئی سی سی کے آئندہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی، گورننگ بورڈ نے فيصلہ کيا کہ پاکستان کا مفاد ہرصورت مد نظر رکھا جائے گا اور بگ تھری کے معاملے ميں جنوبی افريقا اور سری لنکا سے بات چيت جاری ہے۔


گورننگ بورڈ کے اجلاس ميں بگ تھری کے معاملے پر وزيراعظم سے مشاورت کا فيصلہ بھی کيا گیا ہے۔


ذکاء اشرف نے بتايا کہ پاکستان، جنوبی افريقا اور سری لنکا کے درميان جناح منڈيلا کپ کے نام سے سيريز کی تجويز بھی زير غور ہے اور بھارت نے نيوٹرل وينيو پر پاکستان سے ہوم سيريز کھيلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سماء

میں

کی

کا

سی

آئی

پی

فیصلہ

جاری

بی

mirza

Tabool ads will show in this div