پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی، آنیوالا دور اے این پی کا ہے، اسفند یار ولی
اسٹاف رپورٹ
چارسدہ : اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کہتے ہیں نیٹو سپلائی کراچی سے آرہی ہے اور پنجاب والے دھرنا خیبرپخونخوا میں دے رہے ہیں، تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے۔
چارسدہ میں اے این پی کے جلسے کا پنڈال سجا تو این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے خیبرپختونخوا میں نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، یہ بھی کہا کہ 18 ویں ترمیم میں رد و بدل کے نتائج بھیانک ہوں گے۔
اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بے قابو ہوتے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔
اسفند یار ولی مزید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، آنیوالا دور صرف اے این پی کا ہے۔ سماء
کے
کا
سے
فٹبال
آئی
پی
Murder
ٹی
tourist
entry
compensation
تبولا
Tabool ads will show in this div