عامر سہیل نے ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ اور چیف سلیکٹر کا چارج سنبھال لیا

اسٹاف رپورٹ


لاہور : سابق کپتان عامر سہیل نے ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ اور چیف سلیکٹر کا چارج سنبھال لیا، ان کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب اور کرکٹ کو دور دراز علاقوں تک لے جانا اولین ترجیح ہوگی۔


جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور عامر سہیل ٹیم سلیکشن میں بھی دفاعی حکمت عملی اپنانے کو تیار نہیں، قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے پرفارمنس کی شرط رکھ دی۔


ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے عامر سہیل نے نوجوان کرکٹرز کیلئے اکیڈمی کے دروازے کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔


قذافی اسٹیدیم لاہور میں عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر سہیل نے کپتان مصباح الحق کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ انہوں نے کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ پکی کی ہے۔ سماء

اور

کا

چیف

نے

لیا

pregnant

misbah ul haq

guddu

private schools

Tabool ads will show in this div