گندھارا تہذیب کے امین ٹیکسیلا میں قدیم مندر پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ لئے ہیں، انتظامیہ نوٹس دینے تک محدود ہے جبکہ محکمہ اوقاف کو آثار قدیمہ کے اس نادر نمونے کی کوئی فکر ہی نہیں۔
ٹیکسیلا کا شیو مندر انمول قومی ورثہ ہے، اس قدیم مندر کی تعمیر نو قیام پاکستان سے کچھ ہی عرصہ پہلے ہوئی تھی۔
ٹیکسیلا کے ایک رہائشی کے مطابق راولپنڈی کی ایک سیٹھانی نے یہاں اپنے خاوند کے ٹھیک ہونے کی منت مانی، منت پوری ہونے پر اس نے یہ مندر بنوایا۔
آثار قدیمہ میں شامل اس عمارت پر اب قبضہ مافیا پنجے گاڑھ چکی ہے، سماء نے اندرونی حالت دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی تو قبضہ مافیا کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
مافیا کے نمائندوں نے کہا کہ ان کے پاس الاٹمنٹ لیٹر ہے، معاملہ عدالت میں ہے۔
معاملہ ضلعی انتظامیہ تک پہنچا تو بھید کھلا کہ نہ تو کوئی الاٹمنٹ ہوئی، نہ ہی معاملہ کسی عدالت میں ہے۔
ٹیکسیلا کی اسسٹنٹ کمشنر سدرہ انور کا کہنا ہے کہ ان کو نوٹس دیئے جا چکے ہیں، محکمہ اوقات سے مل کر غیرقانونی قابضین کے خلاف کارروائی کرینگے۔