سرجڑی بہنوں صفا، مروہ کیلئے 170 ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل

خیبرپختونخوا کی سر جڑی بہنوں صفاء اور مروہ کے لندن میں علاج کیلئے 170 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی، اکتوبر میں بچیوں کا پہلا آپریشن کیا جائے گا۔ چارسدہ کی سر جڑی بہنیں صفاء اور مروہ لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں 170 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے بچیوں کے معائنے کے بعد بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں۔ صفاء اور مروہ کے اہلخانہ نے قوم سے بچیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی۔ طبی ماہرین کے مطابق بچیوں کی بڑی سرجری سے پہلے ڈاکٹرز کی ٹیم مصنوعی ماڈلز پر تجرباتی آپریشن کرے گی۔ اکتوبر کے مہینے میں صفاء اور مروہ کا پہلا آپریشن ہوگا، دونوں بچیوں کا 6 ماہ تک لندن میں علاج جاری رہے گا، جس پر 18 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔

conjoined sisters

Safa and Marwa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div