تلہ گنگ ایکس ون کنویں سے خام تیل دریافت

پنجاب کے ضلع چکوال میں خام تیل کی دریافت ہوئي ہے، تلہ گنگ ایکس ون کنویں سے تقریباً یومیہ 313 بیرل خام تیل ملنے کی توقع ہے۔
پنجاب میں ضلع چکوال کے علاقے تلہ گنگ ایکس ون کنویں سے خام تیل دریافت ہوا ہے، کرسال بلاک میں پی پی ایل کی 100 فیصد کاروباری حصہ داری ہے۔
ترجمان پی پی ایل نےبتایاکہ تلہ گنگ ایکس ون کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018ء کو ہوا تھا، اس کنویں کی گہرائی 3675 میٹرز تک کی گئی، جانچ کے دوران کنویں سے تقریباً یومیہ 313 بیرل تیل ملا ہے۔