جام کمال اپنے لیے خود مشکلات پیدا کر رہے ہیں،ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے سما ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو پُر کشش وزارتوں کا لالچ دے کر توڑا جا رہا ہے جس کے زمہ دار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خود ہیں۔

 

انھوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان کے اس بیان کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر اور وزیر صحت کے حوالے سے پی ٹی آئی بلوچستان کے زمہ داران کو اعتماد میں لیا گیا تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ڈپٹی اسپیکر اور وزارت کا طعنہ دینے والے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ہم سے اس حوالے سے کوئی مشاورت نہ تو بلوچستان عوامی پارٹی نے کی تھی اور نہ ہی ان عہدوں کو قبول کرنے والے پارٹی ممبران نے اس حوالے سے صوبائی صدر کو اعتماد میں لیا تھا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی کے ممبران کو پُرکشش وزارتوں کا لالچ دے کر توڑنےمیں وزیر اعلیٰ جام کمال خود ملوث ہیں،وزیر اعلیٰ کے پی ٹی آئی میں دراڑ ڈالنے کی کوششوں سے وہ اپنے لیے خود مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کے بعد وزیر اعلی کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور متعدد بار اس حوالے سے جام کمال صاحب سے ملاقات بھی کی لیکن افسوس صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کا رویہ مایوس کن رہا اس کے علاوہ اتحادی ہونے کے دعوے کے باوجود ہماری مخصوص نشست پر کیس کرنا اور سینٹ کی ہمارے ممبرکی چھوڑی ہوئی نشست پر ہمارا ہی مقابلہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ پیر کے روز وزیر اعظم و پارٹی چئیرمین عمران خان سے پی ٹی آئی بلوچستان کے زمہ داران کی ملاقات ہوگی جس میں صوبائی حکومت کے رویے کے یک نقاطی ایجنڈا پر ان سے بات ہو گی۔

 

IMRAN KHAN

sardar yaar mohammad rind

CM Jam kamal

PTI VS BAP

Tabool ads will show in this div