گورنر بلوچستان کی تعیناتی کب ہوگی؟

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد صوبے میں قائم مقام گورنر کے فرائض اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو سر انجام دے رہے ہیں۔

ملک کے تینوں صوبوں میں گورنرز کی تعیناتی کے بعد بلوچستان میں گورنر کی تعیناتی تاحال تاخیر کا شکار ہے،گزشتہ روز گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفے اور صدر مملکت کا وزیر اعظم کے مشورے پر استعفی منظور کرنے کے بعد فی الحال صوبے میں قائم مقام گورنر کے فرائض اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو سر انجام دے رہے ہیں۔

ممکنہ گورنر بلوچستان کے حوالے سے میڈیا میں مسلسل کچھ نام بھی زیر گردش ہیں جن کے حوالے سے اب تک کوئی نام فائنل نہیں کیا جا سکاہے جب کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے کچھ نام بھی مانگے تھے جس پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہ آسکا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حوالے سے سردار یار محمد رند وزیر اعظم عمران خان سے جلد ملاقات کرنے والے ہیں جس میں متوقع گورنر کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

 واضع رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت میں آنے کے بعد تمام صوبوں کے گورنرز کو ہٹائے جانے کے بعد ملک کے تمام صوبوں میں  نئے گورنرز کی تقرریاں کی جا چکی ہیں، جس میں اب تک عمران اسماعیل کو گورنر سندھ، شاہ فرمان کو گورنرخیبرپختونخواہ،جب کہ گورنر پنجاب کے لیے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور  اپنے عہدوں کا حلف اٹھا چکے ہیں جب کہ بلوچستان سے تاحال کوئی حتمی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

governor balochistan

sardar yaar mohammad rind

Tabool ads will show in this div