شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے 16 سو فٹ لمبا پرچم لہرا دیا

شمالی وزیرستان کے نوجوان نے یوم دفاع کے مناسبت سے 1600 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا پاکستانی جھنڈ ا ہوا میں لہرا دیا۔

یوم دفاع کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جہاں شمالی وزیرستان میں بھی طویل ترین قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

ہزاروں افراد نے پاکستانی جھنڈے کو ہاتھوں میں لے کر ریلی نکالی۔ ریلی میں علاقہ مکین، طلبا، اساتذہ، قبائلی عمائدین اور سیکورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

جھنڈا تیار کرنے والے مقامی نوجوان کے مطابق پرچم کی لمبائی 1600 فٹ اور چوڑائی 15 ہے۔  یہ واضح نہیں کہ اس پرچم کی تیاری پر کتنا خرچ آیا۔

DEFENSE DAY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div