گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنا اچھا اقدام ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی

اسپيکر سندھ اسمبلي آغا سراج دراني نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ایک تاریخی ورثہ ہے اور اس حیثیت سے وہاں کی کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا۔


سکھر ميں ميڈيا سے گفتگو ميں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ گورنر ہاؤس ایک تاریخی ورثہ ہے اور پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح بھی گورنر ہاؤس میں رہے ہیں۔

 اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنا اچھی بات ہے لیکن اسکا کوئی وقت مقرر کیا جائے۔ عوام وہاں جا کر پاکستان بننے سے پہلے اور سندھ کی تاریخ دیکھیں۔ آغا سراج درانی نے یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنے گھر رہنے کا فیصلہ برا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی گاڑیاں نیلام نہیں کریں گے بلکہ ارکان کو دے ديں گے۔

PTI

governor house

history

Agha Siraj

Tabool ads will show in this div