آپریشن ضرب عضب کا پہلا شہید افسر

وطن کیلئے لازوال قربانیوں کی بات ہو تو ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت کیپٹن آکاش آفتاب ربانی شہید کا نام بھی آتا ہے، جنہوں نے آپريشن ضرب عضب کے پہلے شہيد آفیسر کا اعزاز حاصل کیا۔

پاک فوج کے بہادر سپوت کيپٹن آکاش آفتاب ربانی 2014ء ميں ضرب عضب آپريشن کے دوران ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہيد ہونیوالے پہلے آفيسر تھے۔

شہيد کيپٹن آکاش کا گھر آج بھی ان کی تصويروں سے سجا ہوا ہے، جوان بيٹے کی شہادت پر والد کو بھی فخر ہے۔

جوان بيٹے کی تصوير کو ديکھتی ماں اپنے لخت جگر کو ياد کرتی ہے تو جذبہ حب الوطنی مزيد بڑھ جاتا ہے۔

کیپٹن آکاش آفتاب ربانی 2 اکتوبر 1990ء کو ایبٹ آباد کاغان کالونی میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ابتدائی تعلیم اقراء اکیڈمی اور ایبٹ آباد پبلک اسکول سے حاصل کی تھی۔

DEFENSE DAY

FLY PAST

Tabool ads will show in this div