اداکار شاہد کپور بیٹے کے باپ بن گئے

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہیلہ میرا راجپوت نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔

شاہد اور میرا کے بیٹے کی پیدائش ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوئی ۔ اس موقع پر میرا راجپوت کی والدہ بھی ہسپتال میں موجود تھیں۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 ء میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی میشا بھی ہے۔اس کی پیدائش 26 اگست 2016 کو ہوئی تھی ۔

شاہد اور میرا نے دوبارہ والدین بننے کی خبر بڑے ہی دلچسپ انداز میں شیئر کی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ خبر بیٹی میشا اور غبارے کی پینٹنگ کے ساتھ تصویر سے دی تھی۔

شاہد کپور کا شمار بالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، شاہد کپور اِن دنوں اپنی آنے والی 'بتی گل میٹر چالو' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

 

Shahid Kapoor

baby boy

bollywod

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div