فیصل آباد میراتھن ریس : شرکاء آپس میں لڑ پڑے، جیتنے والوں پر بے ایمانی کا الزام

اسٹاف رپورٹ


فیصل آباد : فیصل آباد میں میراتھن ریس کے دوران پھڈا پڑگیا، ہارنے والے ایتھلیٹس جیتنے والوں پر بے ایمانی کا الزام لگاکر لڑپڑے،


فیصل آباد میراتھون کے شرکاء دوڑ سے پہلے لہو گرمارتے رہے، 8 کلومیٹر ریس میں اسکول و کالجز کے طلباء سمیت 200 افراد نے حصہ لیا، لیکن مرکز نگاہ ننگے پاؤں دوڑنے والا ایتھلیٹ رہا، جس نے ملکھا سنگھ کی یاد تو دلائی، لیکن جیت پھر بھی اس کے حصے میں نہ آئی۔


مقابلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا منور حسین بازی لے گیا، ریس ختم ہوئی تو شرکاء بے ایمانی کا الزام لگاکر لڑپڑے، دھکم پیل اور شور شرابے کے باوجود بھی انتظامیہ نے ہارنے والوں کی ایک نہ سنی اور ''جیتنے والے کو ہی سکندر'' قرار دے دیا۔ سماء

میں

کا

پر

Narendra Modi

newspapers

dance

Tabool ads will show in this div