میچ فکسنگ الزامات : بہت کچھ بول سکتا ہوں، ملک کیلئے خاموشی اختیار کی، شعیب ملک

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : باسط علی کے الزامات کا غصہ تھا یا پی سی بی کی جانب سے زبان بندی کا حکم، سیالکوٹ اسٹالینز کے کپتان شیعب ملک نے سارا غصہ صحافیوں پر نکال دیا، کہتے ہیں بہت کچھ بول سکتے ہیں لیکن ملکی وقار کی وجہ سے خاموشی اختیار کرلی ہے۔


آپ کو یہ سوال نہیں پوچھنا چاہئے تھا، کہیں کا غصہ کہیں، ڈومیسٹک ٹی 20 کے کوارٹر فائنل میں اسلام آباد لیوپرڈ کے ہاتھوں شکست اور باسط علی کی الزامات پر سیالکوٹ اسٹالینز کے کپتان غصے میں لال پیلے تھے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ سے شعیب ملک کو انصاف کی توقع ہے اور کہتے ہیں اب پی سی بی ہی معاملے کا فیصلہ کرے گی۔


سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد ڈومیسٹک ٹی 20 کا کوارٹر فائنل بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلا، جس میں اسلام آباد لیوپرڈز نے سیالکوٹ کو 7 وکٹوں سے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ سماء

ملک

پشاور

spain

governor

بول

شعیب

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div