پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں عسکری مہارت کا مظاہرہ

پشاور ميں يوم دفاع کي رنگا رنگ تقريب کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں منعقد کی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے عسکري مہارت کا مظاہرہ پیش کیا اور علاقائي رقص نے سماں باندھ ديا۔

کرنل شير خان شہيد اسٹيڈيم پشاور ميں یوم دفاع کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے پیشہ ورانہ تربیت کے عملی مظاہرے سے حاضرین کا لہو گرما دیا۔

تقريب ميں آرمی بینڈ کے علاوہ روایتی محسود، بٹني اور چترالي رقص نے شائقین کا مزہ دوبالا کرديا۔ میلے میں دفاعی جنگي ساز و سامان کے اسٹالز شہريوں کي توجہ کا مرکز بنے رہے۔ مادر وطن پر مر مٹنے والے شہداء کو بھي بھرپور انداز سے خراج عقيدت پيش کيا گيا ۔

6TH SEPTEMBER

Tabool ads will show in this div