شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کا عہدہ چھوڑ دیا

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی سی بی چیئرمین کے مشیر کا عہدہ چھوڑدیاہے۔
شعیب اختر کو پی سی بی میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کامشیر مقرر کیاگیاتھا۔ انہوں نے احسان مانی کے چیئرمین بننے کےبعد یہ عہدہ چھوڑدیاہے۔ شعیب اختر کو پی سی بی کا برینڈ ایمبیسڈربھی مقرر کیاگیا تھا۔
شعیب اختر کو رواں برس فروری میں یہ ذمہ داریاں ملی تھیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایاکہ وہ فوری طور پر اس عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
This is to announce that i have resigned from the post of Advisor to the Chairman #PCB effective immediately.@TheRealPCB #ShoaibAkhtar
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 6, 2018