شہدا ہمارے ہیروہیں،انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا،بلاول بھٹو

پيپلز پارٹي کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع پراپنے پیغام میں شہدا کو سلام پیش کیاہے اور کہاہےکہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ یومِ دفاع کو شایانِ شان انداز میں منانا یہی ہے کہ پاکستان کی سرحدوں،جمہوریت کی حفاظت کی جائے۔ انھوں نے کہاکہ ان شہريوں وسپاہیوں کوخراج عقیدت پیش کیا جائے جہنوں نے جانوں کی قربانیاں دیں۔

بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ 6ستمبر1965 وہ دن تھا جب شہریوں وافواج نے دشمن بھارت کيخلاف جنگ بڑی بہادری سے لڑی۔ اس جنگ کے بعد بھارت نے جوہری پروگرام شروع کیا۔ انھوں نے کہاکہ شہید بھٹو ہی تھے،جنہوں نے خطے میں بھارت کے جوہری تسلط آمیزارادوں کو بھانپ لیا تھا۔

BILAWAL BHUTTO

6TH SEPTEMBER

Tabool ads will show in this div