نویں چولستان جیپ ریلی،نادرمگسی نے فتح کا تاج سرپرسجالیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
دراوڑ: نویں چولستان جیپ ریلی کا تاج بھی رکن سندھ اسمبلی نادر مگسی نے اپنے سر سجا ليا،انہوں نے مقررہ فاصلہ صرف دو گھنٹے پندرہ منٹ ميں طے کرليا۔ چولستان کے علاقہ قلعہ دراوڑ میں نویں جیپ ریلی کا میدان لگا، فائنل ميں دو سو پچیس کلومیٹر طویل ٹریک پر نواسی ڈرائیورز نے گاڑیاں دوڑائيں۔
 
نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے پندرہ منٹ ميں طے کرلیا اور ایک بار پھر ٹرافی جیت لی۔ حمزہ شہباز نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگلے سال بہتر انتظامات کیے جائیں گے، چولستان میں جیپ ریلی کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سماء

کا

نے

riaz

Tabool ads will show in this div