سندھ میں کھلے آئل اور گھی کی فروخت پرپابندی

سندھ ميں کھلے آئل اور گھی کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔اسکول،کالجز میں انرجی،سافٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی خریدو فروخت پر بھي پابندی ہوگي۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے نوٹيفکيشن جاري کرديا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے اسکول،کالجز میں انرجی،سافٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردي ہے۔غیر معیاری چپس کی دستیابی اور اجینو موتو کی خریدو فروخت پر بھی پابندی ہوگي۔

نوٹيفکيشن کے مطابق چھوٹے جانور کے بچے کو ذبح کرنے کي ممانعت ہوگي۔کھلاآئل اور گھی کی فروخت  پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مٹھائی اور سویٹس مصنوعات کی تیاری میں استمعال ہونے والےرنگ کاٹ ،بلیچنگ ایجنٹ پر بھی پابندی لگائي گئی ہے۔

کھلے مصالحوں کی فروخت ایک سال کےبعد مکمل بند کرنے کی ہدایت کي گئی ہے۔ سبزیاں اور پھل وقت سے پہلے پکانے کیلئے کاربیڈ کے استعمال پر ایک سال بعد مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرليا گیاہے۔

نوٹيفکيشن کے مطابق مصنوعات پر غلط  لیبلنگ  پر بھي سخت فيصلہ کيا گيا ہے۔ ٹی وائٹنر پر بھی درج ہوگا کہ یہ دودھ نہیں ہے۔

ghee

soft drink

Tabool ads will show in this div