دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ  پاکستانی قوم  ترقی ،امن اورسلامتی کویقینی بنانے کیلئے 1965ء کی طرح آج بھی متحد ہےاوراپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح پرُعزم ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال خاص طورسے بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں اسی دشمن کا ہاتھ ہے جس نے 1965ء میں ہم پر جارحیت کی تھی تاہم جس طرح قوم نے پاک افواج کے ساتھ مل کر اس وقت دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایاتھا،آج بھی ہم اسی جذبے کے ساتھ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جو شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی مضبوط مسلح افواج کا عزم آج بھی اتنا ہی بلند ہے جتنا 1965ء کی جنگ کے دوران تھا۔ ہماری مسلح افواج وطن عزیز کا دفاع کرنے کی بھرپوراہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 1965ء کی جنگ سے پاکستان ایک مضبوط اورخوداعتماد قوم کی حیثیت سے ابھرا،قومی یکجہتی کے باعث بین الاقوامی سرحد پر بھارت کی ننگی جارحیت کوناکام بنانا ممکن ہوا۔ بھارت کو اس بلاجواز جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑی  جس کو آنے والی نسلیں فخر سے یاد رکھیں گی۔

جام کمال نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء میجر راجہ عزیز بھٹی شہید ،اسکوارڈن لیڈرعلاؤالدین ،اسکوارڈن لیڈر ایم اے قریشی،اسکوارڈن لیڈر سرفرازاحمدبھٹی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرناہوگا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ 6ستمبر ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا شکراداکرنا کا دن بھی ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے دُعاکرنی چاہیے کہ وہ ہمیں اپنی پاک سرزمین کی حفاظت کرنے کی ہمت اورقوت عطا کرے۔

Pak India 1965 War

CM Jam kamal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div