یوم دفاع پر وزیر خارجہ کی کیپٹن عمر زیب شہید کے گھر آمد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کیپٹن عمر زیب شہید کے گھر پہنچے اور فاتح خوانی کی۔


یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی راولپنڈی میں کیپٹن عمر زیب شہید کے گھر پہنچے جہاں وزیر خارجہ نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو آپ جیسے والدین پر فخر ہے، ملک میں جو امن ہے تو اِس میں شہداء کا خون شامل ہے۔

وزير خارجہ نے کہا کہ شہداء اور اُنکے اہلخانہ قوم کے محسن ہیں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ 21 مئی 2009 کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمر گرہ میں آپریشن راہ راست کے دوران کپیٹن عمر زیب نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

6TH SEPTEMBER

CAPT. Omerzeb Afzal

Tabool ads will show in this div