سری لنکا بھی پاکستان کا ساتھ چھوڑ گیا، بگ تھری کی حمایت کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
کولمبو : بگ تھری معاملے پر سری لنکا بھی باقاعدہ طور پر پاکستان کا ساتھ چھوڑگیا، آئی سی سی کے 3 بڑوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد سری لنکن بورڈ کے سربراہ نشانتھا رانا تنگا نے میڈیا کو بتایا کہ بگ تھری پر تحفظات کو بات چیت کے ذریعے دور کرلیا گیا ہے۔
نشانتھا رانا تنگا کے مطابق بگ تھری کی حمایت سے سری لنکن ٹیم کو نہ صرف کئی بڑی سیریز ملیں گی بلکہ بورڈ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ سماء