بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی میں اختلافات کُھل کر سامنے آگئے

تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور صوبائی کونسل کا اجلاس تین گھنٹوں سے زائد دیر تک جاری رہا، اجلاس میں صوبائی کابینہ اور صوبائی کونسل نے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور بلوچستان عوامی پارٹی پر تحفظات، شدید تنقید اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن میں ہماری مخالفت کی اور ہر جگہ ہماری مخالفت میں امیدوار کھڑے کئے آج بلوچستان عوامی پارٹی ہماری اتحادی بن گئی ہے جس پر شدید تحفظات ہیں۔

پارٹی کی اکثریت نے یہ فیصلہ کیا کہ صوبائی کابینہ، صوبائی کونسل، تمام ڈویژنل اور اضلاع کے صدور جلد چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے ان کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں وہ پارلیمانی ممبران سے بھی مشاورت کریں گے۔

واضع رہے کہ بلوچستان حکومت کی اتحادیوں پی ٹی آئی اور بی اے پی کے درمیان من پسند وزارتوں کو لے کر اختلافات شروع ہی سے چل رہے تھے جو اب کُھل کر سامنے آگئے ہیں۔

PTI

balochistan government

Assembly Clash

BAP

sardar yaar mohammad rind

CM Jam kamal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div