احتساب عدالت نے بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف کو 18ستمبر کو طلب کرلیا

Sep 05, 2018

نندی پور ريفرنس میں احتساب عدالت نے بابر اعوان اورراجا پرویز اشرف کو اٹھارہ ستمبر کو طلب کرليا، احتساب عدالت نے تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کردیے۔

احتساب عدالت نمبر ایک میں نندی پور ریفرنس کی سکروٹنی مکمل ہوگئی احتساب عدالت نے بابراعوان کیخلاف ریفرنس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے بابر اعوان اورراجا پرویز اشرف کو 18ستمبر کو طلب کرلیا۔

نندی پورریفرنس کا ٹرائل احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کرینگے، عدالت نے بابراعوان ،راجا پرویز اشرف ، سابق سیکرٹری قانون ریاض کیانی اورمسعود چشتی سمیت تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری جاری کردیے۔

نندی ریفرنس میں مجموعی طو ر پرسات ملزمان کو طلب کیا گیا ہے ، نیب کے مطابق ملزمان نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں قانونی رائے دینے میں تاخیر کی ، نندی پور منصوبے میں تاخیر سے 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

Raja Pervez Ashraf

Babar awan

Nandi pur case