سگريٹ پر ڈیوٹی بڑھا کر 44 فیصد کی جائے، وزارت صحت کا مطالبہ

سگريٹ پر ٹيکس ميں کمي سے پيداوار بڑھ گئي اور کمپنيوں کا منافع بڑھ گيا جس پر وزارت صحت نے تشويش ظاہر کردي ہے۔

وزارت صحت نے سگريٹ کی پيداوار گھٹانے کيلئے فيڈرل ايکسائز ڈيوٹي بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سگریٹ پر ڈيوٹي کا تیسرا سلیب ختم کرنے کيلئے وزارت خزانہ کو خط لکھ ديا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ٹيکس ميں کمي سے سگريٹ کي پيداوار ميں 77 فيصد اضافہ ہوا ہے اور کمپنیوں کا منافع بڑھ گیا ہے جبکہ ٹيکس آمدن 33ارب کم ہوگئي ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ بھارت، چین، سعودی عرب سے بھی سستی ہے، سگريٹ پر ڈیوٹی 44 فیصد کی جائے ساتھ ہی پیداوار میں کمی کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا مطالبہ بھی کردیا ۔

HEALTH MINISTRY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div