سندھ کابینہ میں چار نئے وزراء کا اضافہ

پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کی کابینہ میں توسیع کردی، چار مزید ارکان نے وزراء کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ٹیم کے ارکان کی تعداد 14 ہوگئی۔

سندھ کابینہ میں مزید 4 وزراء کو شامل کرلیا گیا، نمائندہ سماء سنجے سادھوانی کے مطابق ناصر حسین شاہ صوبائی وزیر اطلاعات ہوں گے، امتیاز شیخ کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا جائے گا، ایم پی اے فراز ڈیرو بھی کابینہ میں شامل ہوں گے، مکیش چاؤلہ محکمہ ایکسائز کا قلمدان سنبھالیں گے۔

مراد علی شاہ کی ٹیم میں شامل کئے گئے نئے وزراء نے حلف اٹھالیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناصر شاہ، امتیاز شیخ، مکیش کمار چاؤلہ اور فراز ڈیرو سے حلف لیا۔

گورنر ہاوس میں حلف برداری کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، حلف برداری کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے، تقریب میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

نئے وزراء کی حلف برداری کے بعد سندھ کابینہ میں شامل وزیروں کی تعداد 14 ہوگئی، اٹھارویں ترمیم کے بعد 18 وزیر اور 5 مشیر سندھ کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

peoples party

sindh cabinet

Tabool ads will show in this div