شراب کےنشےمیں گرفتارعلی سلیم ضمانت پر رہا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/NF-ALI-SALEEM-ARREST-PKG-05-09.mp4"][/video]

کراچي ميں نشے کی حالت میں گرفتار کئے گئے فنکار علی سلیم اور ان کے ساتھی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

کلفٹن کے گيسٹ ہاؤس پر پوليس نے علی الصبح چھاپہ مارا اور نشےمیں دھت معروف فنکار علي سليم کو ساتھي سميت گرفتارکرليا۔ پوليس کاکہناتھاکہ چھاپے کے دوران شراب کي بوتليں برآمد ہوئيں اور الکحل ٹيسٹ مثبت نکلا، پولیس نے منشيات برآمدگي کي دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ جس وقت وہاں چھاپہ مارا گیا تو وہاں کوئي خاتون موجود نہ تھي جبکہ اداکارہ ميرا نے کہاکہ وہ وہاں موجود تھيں اورکوئي پارٹي نہيں ہورہي تھي۔ انھوں نے کہاکہ علي سليم برابر والے کمرے ميں آرام کررہا تھا۔

پوليس اور ميرا کے بيان ميں تضاد پر جب علي سليم سے سوال ہوا توجواب میں انھوں نے سر ہلا دیا۔

Ali saleem

karachi arrests

Tabool ads will show in this div