آئی سی سی کو ایک سال میں کرکٹ دوست ماحول بنانے کی یقین دہانی کرادی، نجم سیٹھی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ آئی سی سی کو ایک سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوست ماحول بنانے کی یقین دہانی کرادی، اب قومی ٹیم بہتر کارکردگی سے ان کے ہاتھ مضبوط کرے۔


چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں مزید 8 سال کیلئے کرکٹ نہیں رکھی جائے گی، اس پر چئیرمین پی سی بی نے آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی کہ ایک سال کے اندر کرکٹ کیلئے حالات ساز گار بنائیں گے لہٰذا آئی سی سی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔


انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایشیاء کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کر کے ان کے ہاتھ مضبوط کرے، دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستانی ٹیم کے بغیر کرکٹ نہیں ہوسکتی۔


بگ تھری کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اصولی مؤقف اپنانے پر پاکستان ایک طرف اور 9 ٹیمیں دوسری طرف ہیں لیکن وہ پاکستان کو تنہا نہیں ہونے دیں گے۔ سماء

میں

کی

کو

سی

آئی

ایک

trapped

press

tariffs

glasses

Tabool ads will show in this div