اسپین کے رافیل نڈال نے ریو اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
اسٹاف رپورٹ
ریو ڈی جنیرو : عالمی نمبر ایک اسپین کے نڈال نے ریو اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپینی اسٹار نے یوکرین کے کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
برازیلین دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے فائنل میں نڈال کو ٹائٹل کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئی، پہلا سیٹ 3-6 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی نڈال نے الیگزینڈرو ڈولگوپولوو کو آسانی کے ساتھ زیرکیا، 6-7 سے دوسرا سیٹ اپنے نام کرنے کے باعث نڈال اعزاز کے حق دار ٹھہرے۔
عالمی ٹینس میں اوپر تلے فتح کے جھنڈے گاڑھنے والے نڈال کی ریو اوپن میں فتح ان کے کیریئر کا 62 واں ٹائٹل ہے۔ سماء