معروف اداکار علی سلیم دوست سمیت گرفتار

 

کراچي ميں معروف اداکارعلي سليم کو دوست سميت گرفتار کرليا گيا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن  میں واقع گيسٹ ہاؤس پر چھاپے کے دوران علي سليم کے قبضے سے شراب کي دو بوتليں برآمد کی گئی۔ اس موقع پر علی سلیم کے ہمراہ ان کا دوست بھی تھا۔ دونوں کے خلاف کلفٹن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرليا گيا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز کی جانی پہچانی شخصیت علي سليم کو بيگم نوازش علي کے کردار سے شہرت ملی، وہ ٹی وی کیلئے بھی مختلف ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔

Ali saleem

Tabool ads will show in this div