گیس قیمتوں میں 180 فیصد اضافہ کی تجویز

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سامنے وزارت پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں 180فیصد کے ریکارڈ اضافے کی تجویز دی ہے ۔

 

وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ سابق حکومت نے 4سال تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا ،اگر اب بھی گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کی تجویز پر گیس کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا کہا گیا ہے۔

bill

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div