گلوکارہ لتا منگیشکر ’چلتے چلتے‘ گانے پر عاطف اسلم سے ناراض

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے بالی ووڈ فلم مترون کے لیے گائے گئے عاطف اسلم کے گانے چلتے چلتے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے فلم مترون میں ان کے مشہور گانے ’سر راہ چلتے چلتے ‘ کے ریمیک بنایا گیا جس پر لیجنڈری گلوکارہ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

لتا منگیشکر نے گانے کے ریمیک پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ گانا سنا ہے اور نہ ہی سننا چاہتی ہوں، آج کل کلاسک گانوں کے ریمیک کا جو ٹرینڈ چل نکلا ہے یہ انتہائی افسوس ناک ہے، کیا گانوں کو بنانے کی صلاحیت یہ ہے کہ پرانے کلاسک گانوں کی موسیقی نقل کی جائے اور ان کی اصل شاعری میں ردو بدل کرکے انہیں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ لتا منگیشکر نے گانا ’چلتے چلتے‘ 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پاکیزہ‘کے لیے گایا تھا تاہم اب یہ گانا فلم ’مترون‘ کے لیے ریمیک کیا گیا ہے، جسے عاطف اسلم نے گایا ہے۔

lata mangeshkar

Tabool ads will show in this div