فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائنگ ڈراز کا اعلان

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں  فٹب بال 2014 کے کوالیفائنگ ڈراز کے اعلان کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فٹ بال کی دنیا کی نامور شخصیات کی شرکت کی۔
کوالیفائنگ مقابلوں کے ذریعے بتیس ٹیموں کا انتخاب ہوگا،جو2014 کا ورلڈ کپ کھیلیں گی۔
ڈراز کے مطابق ہر گروپ میں4 ٹیمیں رکھی گئی ہیں اور گروپ میں سرِفہرست رہنے والی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی ہوگی جبکہ بقیہ ٹیمیں پلے آف مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
2010کے فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم سپین کو جس کوالیفائنگ گروپ میں رکھا گیا ہے اس میں فرانس کے علاوہ بیلاروس، جارجیا اور فن لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انگلینڈ کو کوالیفائنگ گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ مونٹی نیگرو، یوکرین، مالدووا، پولینڈ اور سان مرینو شامل ہیں۔
کوالیفائنگ راؤنڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد کامیابی سے ہوگا۔
برازیل میں ورلڈ کپ کیلئے ہونے والی تیاریوں خصوصاً اسٹیڈیمز کی مقررہ وقت پر تیاری کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ سماء / ایجنسیز

کے

کا

tragic

Tabool ads will show in this div