نومنتخب صدر ہر غریب کو روٹی، کپڑا اور مکان دینے کے خواہشمند

Sep 04, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/Arif-Alvi-Media-Talk-Isb-04-09.mp4"][/video]

نومنتخب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام جماعتوں کے صدر ہیں، کوشش کروں گا ہر غریب کے پاس چھت، روٹی اور کپڑٓا ہو۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عارف علوی 353 ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوگئے، انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ووٹرز کا مشکور ہوں، اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کا شکر گزار ہوں، عمران خان نے اتنی بڑی ذمہ داری کیلئے مجھے اہل سمجھا، اللہ مجھے صحیح کام کرنے کا موقع دے۔

وہ بولے کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کا صدر ہوں، میری جیت پی ٹی آئی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے، کوشش کروں گا ہر غریب کے پاس چھت، روٹی اور کپڑا ہو، سیکیورٹی ضرورت ہے پروٹوکول کم سے کم ہونا چاہئے۔

PTI

ARIF ALVI

Aitizaz Ahsan

FAZAL UR REHMAN

Tabool ads will show in this div