ایشیاء کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کااعلان،حفیظ اورعمادباہر

ايشياء کپ کيلئےقومي کرکٹ ٹيم کے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کردیاگیا ہے۔

لاہور میں چیف سلیکٹرانضمام الحق نے میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے ایشیاٰ کپ کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان کیا۔ سرفرازاحمدقومی کرکٹ ٹيم کےکپتان ہوں گے۔ ٹیم میں فخرزمان،امام الحق،شان مسعود شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں حارث سہيل،آصف علي،شاداب خان،محمدنواز کوبھی جگہ ملی ہے۔ فہيم اشرف،حسن علي،محمدعامر،جنيدخان،عثمان شنواري بھی ایشیاء کپ کےاسکواڈ میں شامل کئےگئے ہیں۔ بابراعظم،شعيب ملک،شاہين شاہ آفريدي بھي16رکني اسکواڈميں شامل ہیں۔

اس موقع پر انضمام الحق کاکہناتھاکہ  عمادوسیم کو2سے3موقع دیے گئے لیکن وہ فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہوئے۔ جوکھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرےگا وہ آگےآئےگا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ فٹنس پرکوئي سمجھوتہ نہيں کررہے۔ محمدحفيظ سميت کسي کھلاڑي کاکيرئيرختم نہيں ہوا۔ حفيظ اچھےکھلاڑي ہيں ليکن اس بارشان مسعودکوموقع دياہے۔ چیف سلیکٹر نے کہاکہ تمام ٹیمیں جیتنےکیلئےآتی ہیں،ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div