مارشل لاء دورکےچارصدور کوتسلیم نہیں کرتے،اعتزازاحسن

پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزازاحسن نے کہاہےکہ مارشل لاء دورکےچارصدور کوتسلیم نہیں کرتے۔

پارلیمنٹ میں میڈیاسے بات کرتےہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ نیا صدر منتخب کرنے جارہےہیں۔ انھوں نے کہاکہ تین امیدوار ہیں اور تینوں کی قسمت آزمائی کا دن ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ تینوں کو ووٹ پڑیں گے اوریہ ایک جمہوری عمل ہے۔

اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ یہ عمل آزادانہ اور شفاف ہوگا،جو بھی کامیاب ہوگا،اس کو مبارک باد دیں گے۔ انھوں نے واضح کیاکہ مارشل لاء دور کے چار صدور کو نہیں مانتے۔

AITEZAZ AHSAN

Presidential elections 2018

Tabool ads will show in this div