کالمز / بلاگ

ہاکی فيڈريشن قومی کھیل سے کھلواڑ بند کرے

قومی کھیل کا زوال ہی زوال،اٹھارھويں ايشين گيمز ميں پاکستان ہاکي ٹيم کوئي ميڈل حاصل نہ کرسکي۔ يہ خبر پاکستاني عوام اور شائقين ہاکي پر بجلي بن کر گري ليکن پريشانی کاہے کی۔ یہ رسوائی بھی نئي بات نہيں دوچار دن ميں لوگ یہ بھی بھول جائيں۔ فيڈريشن پھر کوئي ہدف بتا دے گي اور پھر سب ایسے ہی چلتا رہے گا۔ پاکستان ہاکي فيڈريشن کو توقعات تو بہت تھيں ٹيم سے بلندوبانگ دعوے بھي کئے گئے تھے کہ ايشين گيمز ميں ہدف گولڈ ميڈل ہے تاکہ براہ راست اولمپکس ميں شرکت کرسکيں۔

 عالمي رينکنگ پر سولہويں نمبر پر موجود جاپان سے سيمي فائنل ميں شکست پر ٹيم مينجر حسن سردار نے ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مصداق عالمي رينکنگ پر تيرہويں ٹيم پاکستان کي شکست پر بھارتي امپائرز کو ذمہ دار ٹھہراديا۔ حسن سردار کي يہ بات ٹھيک ہے کہ ميچ ميں پاکستان کا پنالٹي اسٹروک بنتا تھا اور بھارتي ميچ ريفري نے غلط فيصلہ ديا۔ حسن سردار کو يہ بھي ديکھنا چاہيئے کہ غلط فيصلے کے بعد ميچ ميں پاکستان کو تين پنالٹي کارنر ملے اور پاکستان ايک بھي گول نہيں کرسکا جبکہ اس کے برعکس جاپان کو پہلا پنالٹي کارنر ملا اور جاپان نے گول کرديا۔  تيسري پوزيشن کےميچ ميں بھي پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کامزہ چکھنا  پڑا۔

پاکستان ہاکي فيڈريشن کے سيکریٹري شہباز احمد نے ٹيم کي شکست کا ذمہ دار کھلاڑيوں کو قرار دے ديا۔  پاکستان کي ايشين گيمز ميں ہاکي کي ناقص پرفارمنس پر اولمپئينز پھٹ پڑے اولمپئين حنيف خان نے وزيراعظم عمران خان سے فيڈريشن ميں احتساب کا عمل شروع کرنے پر زور ديا اور فيڈريشن کے عہدے داروں کے مستعفي ہونے کا مطالبہ کيا تو وسيم فيروز نے بھي يہي مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ فيڈريشن کے دور ميں پاکستان ٹيم کوئي وکٹري حاصل نہ کرسکي فيڈريشن کے عہدداروں کا عہدوں پر رہنے کا کوئي اخلاقي جواز نہيں بنتا۔ اولمپئينز کے ہاکي فيڈريشن پر تابڑ توڑ حملوں کو ديکھتے ہوئے فيڈريشن کے حمايتي اولمپئينز بھي ميدان ميں آگئے اولمپئينز نے کہاکہ ٹيم کي شکست کي بازپرس فيڈريشن سے نہيں کھلاڑيوں سے کرني چاہيئے جنہوں نے ناقص پرفارمنس کامظاہرہ کيا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ہميشہ سے ہي فنڈز کا رونا روتي آئي ہے ديکھا جائے تو ملک ميں ديگر کھيلوں کے مقابلےميں ہاکي کو حکومت سب سے زيادہ فنڈز ديتي ہے اورموجودہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی حکومت سے تین سال میں تقریباً پينتاليس کروڑ روپے مل چکے ہیں اس عرصے میں یہ فیڈریشن وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں سے بھی کچھ نہ کچھ حاصل کرچکی ہے لیکن اس کے باوجود فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر خالد سجاد کھوکھر کو یہ رقم بہت کم معلوم ہوتی ہے۔ اتني رقم اگر کسي اور کھيل ويٹ لفٹنگ، کبڈي ، کراٹے، ايتھليٹکس وغيرہ کو دي جاتي تو پاکستان ايشين گيمز ميں ميڈلزکی لائن لگا دیتا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بيس کروڑ روپے کی ایک گرانٹ نگراں حکومت مایوس کن نتائج اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے پہلے ہي روک چکی ہے۔  جو کہ نگراں حکومت کا درست فيصلہ ہے اور ہاکي فيڈريشن کو جب تک گرانٹ نہ دي جائے جب تک  ہاکي ٹيم کوئي ميڈل نہ لے آئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار گرانٹ روکے جانے پر شور تو مچاتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ ایسے سال جس میں پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز چیمپینز ٹرافی اور ایشین گیمز جیسے بڑے ایونٹس میں شرکت کرنا تھی اور ابھی ورلڈ کپ باقی ہے فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کے کینیڈا اور آسٹريليا کے غیرضروری طویل دورے پر ایک بڑی رقم کیوں ضائع کردی۔ اس کي تفصيلات فراہم کريں کہ ان دوروں پر کتني کتني رقم خرچ ہوئي اور اس سے ہاکي کو کيا فائدہ ہوا۔ ان دوروں پر گئے ہوئے افراد کي تفصيل بھي فراہم کي جائے۔  چیمپینز ٹرافی ميں چھ ٹيموں نے حصہ ليا اور آخري نمبر پرآئي۔  ورلڈ کپ کواليفائنگ روانڈ ميں پانچ ٹيموں نے ورلڈ کپ کے لئے کواليفائي کرنا تھا پاکستان ساتويں نمبر پر آيا بھارت اور ارجنٹائن پہلے ہي ورلڈ کپ ميں پہنچ چکے تھے اس بناٗ پر پاکستان کو ورلڈ کپ ميں انٹري ملي۔ ايشين گيمز ميں گولڈ ميڈل حاصل کرکے پاکستان کو اولمپکس کے لئے براہ راست انٹري ملني تھي يہ موقع بھي ضائع کرديا۔ اولمپک کواليفائينگ راونڈ ميں ہلکي ٹيميں نہيں ہوں گي اب فيڈريشن کي کيا حکمت عملي اختیار کرے گی۔

پاکستان کی ہاکی کو ایئرمارشل نور خان جیسے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے۔ سابق اولمپئینز کو فیڈریشن میں عہدے نہ دیئے جائيں بلکہ اولمپئينز کو کھلاڑيوں کو تربيت دينے کا کام سونپاجائے۔ فيڈريشن ميں اولمپئينز کو عہدے دے کر تجربے بہت ہوچکے اور ان تجربوں کي بنياد پر پاکستانی ہاکی کو سوائے نقصان اور  ناکامی کےکچھ نہیں ملا۔ملک ميں ہاکي کا انفراسٹريکچر ٹھيک اور گراس روٹ ليول سے ٹيلنٹ اکٹھا کرنے کے عملي اقدامات کئے جائيں۔ ہاکي فيڈريشن کے عہديداران کب تک ہاکي کو قومي کھيل۔ قومي کھيل کہہ کر حکومت اور عوام کے جذبات سے کھيلتے رہيں گے۔

hockey federation

Asian Games

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div