ہالینڈ میں ماحول دوست فارمولا ون کا روڈ شو

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ میں عوامی دلچسپی بڑھانے کیلئے فارمولا ون روڈ شو منعقد کیا گیا۔ جس میں ماحول دوست فارمولا ون کار کے کرتب نے شو میں جان ڈال دی۔

دنیا کی  دوسری بڑی بندرگاہ ایمسٹر ڈیم میں ساتواں فارمولا ون  روڈ شو ہوا۔۔جس میں دنیا کے بہترین ڈرائیورز نے شرکت کی۔

دو راؤنڈز پر مشتمل روڈ شو میں ڈرائیورز نے برق رفتاری اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ شائقین کی دلچسپی کا مرکز نئی ماحول دوست الیکٹرک فارمولا ون کار ای ایف زیرو ون  رہی۔

الیگزینڈر پریمیٹس نے کار کے ساتھ شاندار کرتب دکھا کر شائقین کو محظوظ کیا۔

فارمولا ون ریس دنیا بھر میں مقبول ہے اور جن ممالک میں کھیل زیادہ مقبول نہیں، وہاں روڈ شو کے ذریعے ریس کے فروغ کی کوششیں کی جارہی ہے۔ سماء / ایجنسیز

میں

کا

helicopter

Tabool ads will show in this div